تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:16

زمیندار کے نجی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 31کسان بازیاب

اے آر وائی - سندھ کے علاقے کوٹ غلام محمد میں پولیس نے عدالت کے حکم پر زمیندار کے نجی جیل پر چھاپہ مارکر سات خواتین اور بارہ بچوں سمیت اکتیس کسانوں کو بازیاب کرالیا۔



پولیس نے بازیاب کرائے گئے افرادکو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورخاص کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے بازیاب افراد کو آزاد نہ زندگی گزارنے کی اجازت دے دی۔درخواستگذار امیر چند نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ زمیندار انہیں پیسے نہیں دیتا اور جبری مشقت کراتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.