تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:53

سیالکوٹ: ہلڑ بازی کے با اثر ملزمان کیلئے اعلیٰ پروٹوکول

اے آر وائی - سیالکوٹ میں ن لیگ کے ایم این اے کے بھائی اور ایم پی اے کے بیٹے کی ہلڑ بازی،ملٹری پولیس نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔



سیالکوٹ میں مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے رانا شمیم کے بیٹے اور ایم این اے رانا عبدالستار کے بھائی کے خلاف شراب پی کر ہلڑ بازی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملٹری پولیس نےملزمان کوتھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کیا۔جہاں رانا رحیم کو وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران ملزم کو ہتھکڑی لگائے بغیر لایا گیا۔ جہاں اس کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.