24 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:52
تعلیمی بورڈز پنجاب کے آئی ٹی کنسلٹنٹ کوعہدے سے ہٹادیاگیا
اے آر وائی - پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے آئی ٹی کنسلٹنٹ ڈاکٹر ماجد کو وزیراعلی پنجاب نے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماجد کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی جانب سے کمپیوٹرائز نظام میں بے پناہ غلطیوں اور نتائج کی تیاری میں تاخیرکی بنا پر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ماجد میاں نواز شریف کے قریبی عزیز کے رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔