تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:27

ملتان: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے لڑکی کے گردے ناکارہ ہوگئے

اے آر وائی - ملتان میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے زچگی کے دوران بیس سالہ لڑکی کے گردے ناکارہ ہوگئے وہ کبھی ماں بھی نہیں بن پائے گی۔ ملتان نواں شہر کی رہائشی سائرہ نامی لڑکی بچے کی پیدائش کے لیے نجی اسپتال گئی تھی جہاں دوران زچگی ڈاکڑوں کی مبینہ غفلف سے بائیس سالہ صائرہ کے دونوں گردے ناکارہ ہوگئے اور آپریشن کے بعد بتایا گیا کہ وہ اب کبھی ماں بھی نہیں بن پائے گی ۔



سائرہ کے شوہر محمد ارشد نے اے ار وائی نیوز کو بتایا کہ ڈاکڑکی غفلت کی وجہ سے اس کی بیوی کا یہ حال ہوا۔ دوسری جانب ڈاکڑ مظفر گوپانگ نے اے ار وائی نیوز کو بتایا کہ بچے کی پیدائش معمول کے مطابق ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.