1 نومبر 2011
وقت اشاعت: 8:18
شانگلہ: باراتیوں کی بس کھائی میں گرگئی،4 افراد جاں بحق
اے آر وائی - شانگلہ کے علاقے کروڑہ میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ کروڑہ میں واقعہ چکیسر کےمقام پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا۔
بس چکیسر سے مردان جارہی تھی۔ جس میں ایک ہی خاندان کے سترہ افراد سوار تھے۔ جو شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے الپوری اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔