تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 نومبر 2011
وقت اشاعت: 17:18

ایبٹ آباد : ٹریفک حادثہ، 2 خواتین سمیت8 افراد شدید زخمی

اے آر وائی - ایبٹ آباد میں کالاپل کے مقام پر موٹر کار اور کیری سوزوکی میں تصادم کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔



تفصیلات کے مطابق تیزرفتارموٹر کار سامنے سے آنے والی سوزوکی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں اس میں موجود صابر شاہ ولد اکمل ، شبانہ ، فقیر ولد ارشد اور ارشد ولد اکمل سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ موقع پر موجود لوگوں نے زخمیوں کو فوری ایوب ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.