3 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:11
پرانہ بلدیاتی نظام بحال ہوا تو ہاتھوں سےلڑینگے، ذوالفقار
اے آر وائی - سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ وہ قربانی کا اکیلا بکرا بنے ہیں مگر سب کی یہی خواہش ہے جو میری ہے۔
سکھر میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام اور اسمبلی کے پندرہ سے 20 ارکان بھی میرے ساتھ ہیں اگر بلدیاتی نظام بحال کیا گیا تو زبان سے نہیں ہاتھون سے لڑینگے ۔ (ن) لیگ کی تحریک کے حوالے سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت کو گرانے کے لیے قربانی نہیں دی ہے، حکومت میری اپنی ہے۔