3 نومبر 2011
وقت اشاعت: 16:39
خانیوال: زمیندار نے قبرستان کومسمار کر کے زمین پر قبضہ کرلیا
اے آر وائی - خانیوال میں بااثر زمیندار نے قبرستان میں ہل چلا کر قبروں کو مسمار کردیاقبروں کی بے حرمتی کرنے اور زمین پر قبضہ کرنے پر اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ جھنگ روڈ بلاک کردی۔
نواحی گاؤں چک 12 کے مرکزی قبرستان پر قبضہ کرنے کے لیے علاقے کے بااثر زمیندار حق نواز اور اسلم نے قبرستان پر ہل چلاکر قبروں کو مسمار کر دیا قبروں کی بے حرمتی کرنے ، قبرستان کی جگہ پر قبضہ کرنے اورپولیس کی کاروائی نہ کرنے پر اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور جھنگ روڈ بلاک کردی روڈ پر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اہل علاقہ کا اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ۔