تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:20

نوابشاہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل

اے آر وائی - نوابشاہ کےتھانہ کھڈھر کی حدود میں واقع گاؤں کنب لیماں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

مقتولین میں شکیل احمد جمالی، ندیم احمد جمالی، مسمات حاکم زادی شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پنہچ گئی۔



واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اس سلسلے میں ڈی ایس پی سکرنڈ سردار چانڈیو نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کو سکرنڈ ہسپتال لایا گیا ہے، جہاں ان تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، ان کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.