تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 نومبر 2011
وقت اشاعت: 16:57

بلدیاتی نظام،شہری اور دیہی فرق کم کیا جا رہا ہے، گورنر سندھ

اے آر وائی - گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام میں شہری اور دیہی فرق کو کم کیا جارہا ہے، اور تمام اتحادی جماعتوں کواعتماد میں لے کر ایک متفقہ بل جلد اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔



گورنر ہاوٴس میں پاکستان آڈٹس اینڈ اکاوٴنٹس سروس کے تربیتی افسران سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی آبادی اور دیگر وجوہات کی بناء پر پورے پاکستان میں تاریخی اور منفرد حیثیت کا حامل اور ملک کی لائف لائن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن متاثر ہونے سے پورے ملک کی معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔



گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والی دہشتگردی پر تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے مشاورت اور بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے قابو پالیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں امن قائم کرنے میں قانون نافذ کرنیو الے اداروں کا اہم کردار ہے۔ گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث مسائل میں اضافہ ہورہا ہے تاہم ان پر قابو پانے کیلئے بہتر منصوبہ بندی سے عمل کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.