5 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:12
لاہور: کار کی ٹکر سے کمسن بہن بھائی جاں بحق
اے آر وائی - لاہورکے علاقے شمالی چھاونی میں تیز رفتار کار سوار خاتون کی ٹکر سے چار سالہ بچی اور اس کا دس سالہ بھائی جاں بحق ہوگئے، خاتون ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
کمسن مناحل اپنے دس سالہ بھائی عبدالرحمن اور والدہ کے ہمراہ راحت بیکری کے قریب سڑک کراس کررہی تھی جب تینوں ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ گئے۔ گاڑی کی ٹکر سے چار سالہ مناحل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کہ عبدالرحمن بھی سی ایم ایچ ہسپتال جا کر دم توڑ گیا، بچوں کی والدہ شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی صدمے سے بھی دوچار ہوگئیں۔ تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مقدمہ درج کرکے کار ڈرائیور خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔