5 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:48
چنیوٹ: ساتویں جماعت کے بچے کےقتل کا الزام،اسکول ٹیچرگرفتار
اے آر وائی - چنیوٹ میں ساتویں جماعت کے بچے کو تشدد کرکےقتل کرنے کی خبر اے آروائی نیوز پر نشر ہونےکےبعد پولیس نےاسکول ٹیچر اور اس کے بھتیجے کوگرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس حکام حرکت میں آگئے اورڈی پی او نے سینئر پولیس افسران پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ۔ کمیٹی نے چھاپہ مارکرپی ٹی ماسٹر ظفراور اس کے بھتیجےرضوان کوگرفتارکرلیا۔ تاہم اب اس معاملے کو بچوں کی لڑائی قراردینے کی کوشش کی جارہی ہے۔