تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 نومبر 2011
وقت اشاعت: 10:3

لاہور: ڈاکٹروں کی ہڑتال اور احتجاج چھٹے روز بھی جاری

اے آر وائی - شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال اور احتجاج چھٹے روز بھی جاری رہا۔ شیخ زید ہسپتال سے نکالی جانے والی ریلی میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹروں اور شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹروں نے شرکت کی اور وکلاء گردی کے خلاف نعرے بازی کی۔



ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلی پنجاب اور کمشنر لاہور ڈاکٹروں کے خلاف وکلاء کے مقدمے کو فوری خارج کروائیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منظور وٹو نے ڈاکٹروں کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی اور پنجاب حکومت کو ایکشن لینے کی درخواست کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.