تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:40

لاہور،سلمان،آصف، عامر کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او

اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز پر جوئے اور دھوکہ دہی کا مقدمہ نہ درج کرنے کے خلاف درخواست پر متعلقہ ایس ایچ او کو طلب کر لیا۔



درخواست زبیر بلقان ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود متعلقہ تھانہ کرکٹر سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری نذیر نے درخواست کی سماعت کے بعد ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس نومبر کو طلب کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.