تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:31

گجرات:مسلم لیگ ن کے رہنما کے بھائیوں کا سرکاری اہلکاروں پر ت

اے آر وائی - گجرات:مسلم لیگ نواز کے رہنما ء کے بھائیوں نے سرکاری اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا مقدمہ واپس نہ لینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں، تشدد کا نشانہ بننے والے اہلکاروں کی وزیر اعلٰی پنجاب اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل۔



محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں نواز لیگ سرائے عالمگیر کے رہنما راجہ نعیم نواز کے بھائیوں نے اسلحہ کے زور پر انھیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ زیادتی کا نشانہ بننے والے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انھوں نے ملزمان کو سرکاری آفس میں عورتوں کے ساتھ نازیبا حرکات سے منع کیا تھا ان اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انھیں تفتیش کے نام پر پریشان کیا جا رہا ہے انھوں نے وزیر اعلٰی پنجاب اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.