تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 نومبر 2011
وقت اشاعت: 12:31

کراچی: رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں 32افراد گرفتار کر لیے

اے آر وائی - رینجرز نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔



ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سلیمان فارسی سوسائٹی ، جمعہ گوٹھ ، باوانی چالی ، سائٹ ٹاؤن ، کٹی پہاڑی ، گلشن اقبال ، نیا آباد، لیاری اور دیگر علاقوں میں چھاپوں اور سنیپ چیکنگ کے دوران 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے 13 ہتھیار اور 2 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔



ترجمان کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر رینجرز نے دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے مربوط انتظامات مکمل کرلیے ہیں تاکہ مذہبی رسومات کو پر امن طریقے سے ادا کیا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.