تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 نومبر 2011
وقت اشاعت: 7:24

جائیداد کےتنازع پر5افراد قتل،ملزم کی خودکشی

اے آر وائی - راجن پور کے نواحی علاقے کوٹ مٹھن میں جائیداد کے تنازعہ پر سابق پولیس اہلکار نے پھوپھی اور اس کے 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی . چھ ماہ پہلے پولیس کی نوکری چھوڑنے والے عامر کا پھوپھی سے جائیداد پر تنازع چل رہا تھا۔ طیش میں آکر اس نے پھوپھی، اور اس کے چار بچوں عبداللہ، اسد،سدرہ اور اقرا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بعد میں اس نے خودکشی کرلی۔



بتایا گیا ہے کہ ملزم نے دربار حضرت خواجہ غلام فرید پر تعینات پولیس اہلکار عدنان سے سرکاری بندوق چھین کر مقتولن کو نشانہ بنایا۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.