تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 نومبر 2011
وقت اشاعت: 12:33

سکھر:ہندووں کے قتل پر ہندو برادری کا احتجاجی دھرنا

اے آر وائی - سکھر میں چک کے قریب مسلح افراد کے ہاتھوں ہندوبرادری کے تین افراد کے قتل ہونے پر ورثاء کا سکھر پریس کلب کے سامنے نعش رکھ کراحتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔ جس میں ہندو پنچائت کے دس اضلاع کے رہنماؤں اوررکن قومی وصوبائی اسمبلی نے شرکت کی ۔



شرکاء کاکہنا تھا کہ مسلسل ان کے گھروں پر چڑھائی اور دوکانوں پر لوٹ مار کی جاتی ہے توکبھی ان کے افراد کو اغوا کرلیا جاتا ہے اور بغیر کسی وجہ کے قتل کردیا جاتا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں کاروباری ہونے کی سزا دی جارہی ہے حکومتی سطح پر انہیں کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف اور تحفظ فراہم نہیں کیاگیا۔ مظاہرین نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور ہندو برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.