9 نومبر 2011
وقت اشاعت: 7:7
بڑی تعدادمیں کھالوں کاملناعوام کے اعتماد کا اظہارہے
اے آر وائی - ایم کیو ایم کے رہنما سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کو ملک بھر سے بڑی تعداد میں کھالوں کا ملنا عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ یہ بات انھوں نے کراچی میں قائم کلیکشن کیمپ میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تمام قوم عید کی خوشیوں میں مگن تھی تو ایم کیو ایم کے کارکنان دن رات نیک مقصد کیلئے کھالیں جمع کرنے میں مصروف تھے اور افواہوں کے باوجود کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
انھوں نے بتایا کہ ،کے کے ایف نے کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں حکومت سندھ کے ضابطہ اخلاق کی بھرپور پاسداری کی۔