تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 نومبر 2011
وقت اشاعت: 7:25

کراچی: پرانی سبزی منڈی قبرستان کی35 قبروں سے باقیات غائب

اے آر وائی - کراچی، ایک صدمہ سنبھلا نہیں کہ دوسرا واقعہ۔ ایک اور قبرستان میں پینتیس سے زائد قبروں کے مردے غائب۔ کئی قبریں نئی ہیں۔ کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاوٴن کے قبرستان سے مردوں کی باقیات غائب ہونے کے واقعے کو ابھی چوبیس گھنٹے بھی پورے نہیں ہوئے تھے کہ دوسرا واقعہ سامنے آ گیا۔



پرانی سبزی منڈی کے پیر جھنڈے شاہ قبرستان کی پینتیس سے زائد قبروں کی باقیات غائب پائی گئیں۔ عید کے دوسرے روز شہری جب اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ کے لیے گئے تو یہ دیکھ کر حیران رہے گئے کہ قبریں کھلی ہیں اور مردے کی باقیات غائب ہیں۔ اہل محلہ کے مطابق زیادہ تر کھولی جانے والی قبریں نئی ہیں۔



واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد قبرستان پہنچ گئی۔ ان میں کچھ لوگ مشکوک نظر آ رہے تھے۔ ان کا اصرار تھا کہ قبریں پچھلے دنوں بارش کی وجہ سے بیٹھ گئی تھیں اور مردے یا مردوں کی باقیات غائب ہونے کا کوئی واقعہ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.