10 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:2
خانیوال : بااثر زمیندار کا کاشتکار کی زمین اور گھر پر قبضہ
اے آر وائی - خانیوال ڈی ایس پی کے قریبی رشتہ دار بااثرزمیندار نے غریب کاشتکار کے زرعی رقبہ اور گھر پر قبضہ کرلیا گھریلوسامان سمیت متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور
خانیوال کے نواحی گاؤں 64/10آر کے رہائشی غریب کا شتکار بشیر بھٹی نے 12ایکڑ زمین آباد کی ہوئی تھی کہ علاقے کے بااثرزمیندار اور ڈی ایس پی کے قریبی رشتہ دار محمد اقبال ٹنڈا نے دیگر ساتھیوں سے ملکر زمین پر رات کی تاریکی میں قبضہ کرلیا اور اس کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے گھر پر قبضہ کرلیا گھریلو سامان اٹھا کر کھلے آسمان تلے پھینک دیا متاثرہ خاندان رات بھر کھلے آسمان تلے بیٹھا رہا۔
متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے ان کی 14سالہ بیٹی کو بھی اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے پولیس تھانہ صدر خانیوال نے ملزمان کو گرفتار نہ کیا ہے متاثرہ خاندان کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔