10 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:17
شجاع آباد: ٹیچر کا پانچویں کلاس کے بچے پر تشدد
اے آر وائی - شجاع آبادمیں ٹیچرکےپانچویں جماعت کےطالب علم پرتشدد سےبچہ معذورہوگیا۔ شجاع آبادکےنواحی علاقہ چک سردار پور کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور محمدرمضان کا بیٹا جمشید علامہ اقبال پبلک اسکول میں پانچویں جماعت کا طالبعلم ہے اور اسکول کے ہاسٹل میں رہتا ہے۔
طلبہ کے درمیان معمولی تلخی کی پاداش میں اسکول ٹیچر میاں الطاف بودلا نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔بچے پر اتنا تشدد کیا گیا کہ سات دن گزرنے کے باوجود بچہ چلنے پھرنے سے معذور ہے۔جمشید کے والد محمد رمضان نے کہا ہے کہ اسکول ٹیچر الطا ف بودلہ شہر کی بااثر شخصیت ہے۔