10 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:35
مردان: پولیس کی فائرنگ سےشہری جاں بحق،تھانے میں توڑپھوڑ
اے آر وائی - مردان کے گاؤں مایار میں پولیس کی فارنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔شہری کی ہلاکت کے خلاف مشتعل شہریوں نے تھانے میں
توڑپھوڑ کی۔
عینی شاہدین کے مطابق مایار میں محمد نعیم نامی شخص کو بھاگتے ہوئے دیکھ کر پولیس نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی
جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی زخمی ہوگیاجسےڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
نوجوان کی ہلاکت کےبعدلوگوں نےلاش کو تھانےکےباہررکھ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی پر دھاوا بول کر تھانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، اور قریب میں کھڑی دو گاڑیوں کو آگ لگادی۔ بعد ازاں پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرکے احتجاج ختم کردیا گیا۔