تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:54

کراچی میں موسم ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان

اے آر وائی - محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کےمطابق کراچی شہرمیں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ جمعرات کو موسم صبح سےابرآلودرہنےکےباعث خوشگواررہا۔ بحیرہ عرب کےغربی وسطی میں بننے والا ہواکاکم دباؤ بتدریج کمزور پڑرہاہے اور توقع ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران یہ سسٹم ختم ہوجائے گا۔



دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بڑے حصے میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، زیارت میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے خاتون لاپتہ ہوگئی۔ صوبائی دارلحکومت کے علاوہ دیگر اضلاع میں دو روز سے بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے ۔



زیارت کے پاس سیلابی ریلے میں ایک گاڑی بہہ گئی جس میں سوار شخص اور اس کے بچوں کو بچالیا گیا تاہم خاتون تاحال لاپتہ ہے ۔ بارشوں کے باعث صوبے کے متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات نے صوبے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.