تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:58

لاہور : احاطہ عدالت میں سسرالیوں کا نوجوان پر تشدد

اے آر وائی - پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو احاطہ عدالت میں سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنا دیا لڑکی خاوند کی حالت دیکھ کر عدالت میں ہی بے ہوش ہو گئی ۔



شورکوٹ کے رہائشی نوبہار نامی نوجوان نے مسماة زاہدہ کے ساتھ پسند کی شادی کی جس پر اس کے سسرالیوں نے نوبہار کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا ۔آج صبح جب دونوں میاں بیوی لاہور ہائی کورٹ میں مقدمہ کے اخراج کے لیے درخواست کی سماعت کےموقع پر عدالت پہنچے تو نوبہارکے سسرالیوں نے اس پر دھاوا بو ل دیا اورنوبہار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیے گئے ۔خاوند کی حالت دیکھنے کے بعد زاہدہ عدالت میں ہی بے ہوش ہو گئی ۔



جسٹس روف احمد شیخ نے درخواست کی سماعت کرنے کے بعد مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے زاہدہ کو اپنے خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.