19 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:48
نجی پاورپلانٹ بند، بلوچستان میں 6سے 18گھنٹے لوڈشیڈنگ
اے آر وائی - کوئٹہ میں نجی پاورپلانٹ کی بندش سے بجلی کی قلت سات سو میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اور بلوچستان میں چھ سے اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ فصلوں اور باغات کیلئے پانی دستیاب نہیں جبکہ پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ بلوچستان کے اٹھائیس اضلاع میں پینے کیلئے پانی اورزرعی مقاصد کیلئے زیرزمین پانی پرانحصارکیا جاتاہے جوٹیوب ویلزکے ذریعے نکالا جاتا ہے۔
طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اکثرعلاقوں میں پانی کی قلت پیداہوگئی ہے۔ کوئٹہ میں چھ گھنٹے، ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی شدید متاثر کئے ہیں۔