تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 نومبر 2011
وقت اشاعت: 18:45

گھوٹکی : نوجوان جوڑے کی زندگی کی بھیک

اے آر وائی - پنو عاقل کے رہائشی گل حسن نے معذور لڑکی نصرت بلوچ سے پسند کی شادی کرلی۔ جس پر وڈیروں نے کاری قرار دے کر انھیں قتل کرنے کا حکم جاری کردیا۔



ڈہرکی پریس کلب میں گل حسن اور نصرت نے بتایا کہ وہ غریب لوگ ہیں، معذوری کی وجہ سے نصرت کی شادی نہیں ہورہی تھی، جس پر گل حسن نے اسے سہارا دیا۔ اور کورٹ میرج کرلی ۔ شادی کے بعد پنوعاقل میں قبیلے کے وڈیروں نےسیاہ کاری کا الزام لگاتے ہوئے انھیں قتل کا حکم دے دیا ہے ۔ ت بلوچ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی انکی مدد کرنے کے لیے تیار نہیں۔ پولیس بااثر وڈیروں کے سامنے بے بس ہے.



شوہر گل حسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ پولیس میں کانسٹیبل ہے ۔ اُسے نصرت سے شادی کرنے کی سزا یہ ملی ہے کہ اسکے خلاف چوری کے مقدمات درج کرادیئے گئے ہیں ۔ انھوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انکی زندگیوں کو بچایا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.