تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:28

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 7 افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملیرکالا بورڈ اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون سی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔



سچل کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائیٹی میں فائرنگ سے چالیس سالہ پیرل خان ہلاک ہوگیا۔ گلستان جوہر اجمیر پرائز کی چھت سے ایک لڑکی کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق لعش تین روز قبل پرانی ہے جسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔



کورنگی کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ ہلاک ہوگیا۔ منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں سیمنٹ فیکٹر ی کے قریب فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.