تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:37

پیر محل: دو بہنوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا

اے آر وائی - ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے پیر محل میں دو بہنوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا۔ سسر نے خودکشی کا الزام لگادیا۔ پیر محل کے نواحی علاقہ پیر کڑیانہ میں دو بہنوں کی گردنوں پر تیز دھار آلے کے وار کرکے انھیں قتل کردیا گیا۔



اس واقعہ میں خورشید بی بی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دوسری بہن عاصمہ زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ دونوں بہنوں کی شادی ایک سال قبل دو بھائیوں سے ہوئی تھی، لڑکیوں کے سسر محمد صدیق کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں نے خودکشی کی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.