تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 نومبر 2011
وقت اشاعت: 15:15

کراچی :گودھرا کالونی میں لکڑی کے تین گودام جل کر خاکستر

اے آر وائی - کراچی کے علاقے گودھرا کالونی میں لکڑی کے گودام میں آتشزدگی کے باعث تین گودام جل کر خاکستر ہوگئے۔



آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لکڑی کے تین گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کیٹیگری تھری کی آگ بجھانے کے لیے شہر بھر سے آٹھ فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا تھا۔



آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کی لکڑی اور ایک موٹر سائیکل جل کر خاکستر ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لوگوں کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کے دیر سے پہنچنے پر آگ نے شدت اختیار کرتے ہوئے قرب و جوار کے مزید دو گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.