29 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:52
کراچی: مومن آباد کے قبرستان سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
اے آر وائی - کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد کے قبرستان میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ایک قبر سے تین بوریوں میں اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کرلیا۔
کراچی میں مومن آباد قبرستان سے اسلحہ اور گولہ بارود کی 3 بوریاں برآمد ہوئی ہیں۔ ایس پی سائٹ کے مطابق سائٹ کے علاقے مومن آباد کے ایک قبرستان میں خفیہ اطلاع کے بعد سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک قبر میں سے اسلحہ اور گولہ بارود سے بھری 3 بوریاں برآمد ہوئیں۔
بوریوں سے دستی بم، 2 ریپیٹر سمیت دیگر اسلحہ اور ڈنیٹونیٹر وائرز برآمد ہوئے ہیں۔ ایس پی سائٹ کا کہنا تھا کہ اسلحہ و گولہ بارود محرم کے جلوس میں استعمال کیا جانا تھا۔