تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 نومبر 2011
وقت اشاعت: 9:44

لاہور: انٹرمیڈیٹ نتا ئج میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل

اے آر وائی - لاہورمیں انٹرمیڈیٹ نتا ئج میں بے ضابطگیوں پر قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنی انکوائری مکمل کرلی جبکہ سفارشات مرتب کرنے کاکام شروع کردیا گیا ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری شاہد مسعود کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں ہونے والی بےضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے سفارشات مکمل کرنے کاکام شروع کردیا ہے۔



تحقیقاتی کمیشن کے روبرو بےضابطگیوں کے حوالے سے ڈی سی او لاہور، بورڈ کے سابق اور موجودہ عہدے داران سمیت بیالیس گواہوں نے ریکارڈ قلم بند کرائے ۔ یہ سفارشات آئندہ دو دنوں میں پنجاب حکومت کے سامنے پیش کردی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.