30 نومبر 2011
وقت اشاعت: 18:17
فیصل آباد : اغوا ہونے والے 12 سالہ بچے کی لاش مل گئی
اے آر وائی - فیصل آباد میں دو روز قبل اغوا کیے جانے والے پانچویں جماعت کے طالب علم کی لاش اچکیرہ کے علاقے سے مل گئی ہے۔
تھانہ رضا آباد کے بازار نمبر تین کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور محمد شفیق کے بارہ سالہ بیٹے لطیف اور سات سالہ ارسلان کو پیر کی شام نامعلوم شخص نے اغوا کرلیا تھا،جس میں سے ارسلان قریبی کھیتوں سے بے ہوشی کی حالت میں مل گیا تھا ، تاہم لطیف کی تلاش جاری تھی اور دو روز بعد اس کی لاش اچکیرہ کے علاقے سے مل گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق دونوں بچوں کو ایک شخص نے نشہ آور مشروب پلا کر اغوا کیا تھا، بروقت اطلاع اور ناکہ بندیوں کے باوجود پولیس مغوی لطیف کا سراغ لگانے مین ناکام رہی تھی اور آج تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ امین پور سے لطیف کی لاش برآمد ہو ئی ہے۔