30 نومبر 2011
وقت اشاعت: 18:26
اسلام آباد، کیبل آپریٹر کے دفتر پر حملہ اورتوڑ پھوڑ
اے آر وائی - اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع کیبل آپریٹر کے آفس میں نامعلوم افراد کی سسٹم پر قنضہ کرنے کی کوشش۔ حملہ آور توڑ پھوڑ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
دی پروفیشنل کیبل آپریٹر کے حکام کے مطابق تین حملہ آور کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے متفقہ فیصلے پر ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کی بند نشریات کو کھلوانا چاہتے تھے جس کے لیے حملہ آوروں نے کیبل سپلائی کے سسٹم پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔ حملہ آوروں نے اس موقع پر توڑ پھوڑ کی اور آفس میں موجود لوگوں سے بدتمیزی بھی کی۔