تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:26

اسلام آباد: نجی بینک کی عمارت میں آگ لگ گئی

اے آر وائی - اسلام آباد کے بلو ائیریا میں واقع نجی بینک کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ عمارت میں بینک کے علاوہ نیشنل اور انٹرنیشنل تنظیموں کے دفاتر بھی شامل ہیں ۔



یونائیڈ بینک آف پاکستان کی 18منزلہ عمارت کے 8 ویں فلور پر آگ لگی ہے شدید نوعیت کی اس کی آگ کی وجہ سے بلڈنگ کو فوراً خالی کرایا جارہا ہے۔



آگ لگنے والے فلور پر کوئی انسان موجود نہیں جب کہ 14 ویں فلور پر6 لوگ ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ آگ پر قابو پانے کیلئے فائربرگیڈ سمیت امدادی اداروں کا عملہ جائےحادثہ پر پہنچ گیا ہے۔ جس کے بعد ریسکیو کا کام شروع ہوگیا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.