1 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:17
کراچی:لیاری میں رہائشی عمارت کی بالکونی گرگئی،2 افراد زخمی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری میں ایک خستہ حال عمارت کی بالکونی گرگئی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ عمارت کو فوری طور پر مکینوں سے خالی کرالیا گیا۔
یہ واقعہ لیاقت کالونی میں پیش آیا جہاں ایک خستہ حال عمارت کی پانچویں منزل کی بالکونی کی چھت اچانک گرگئی۔ عمارت کی اس منزل پر کوئی رہائش پذیر نہیں ہے۔ واقعے کے بعد اس خستہ حال عمارت کو مکینوں سے خالی کرالیا گیا ہے۔