تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:17

بھکر: استاد کا طالبعلم پرتشدد، انگلی توڑدی

اے آر وائی - بھکر میں وردی پہن کر نہ آنے پر اسکول ٹیچر نے بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی انگلی توڑ دی ۔ تیرا سالہ طالبعلم عمران دوران استری یونیفارم جل جانے کی وجہ سے ایک دن بغیر وردی اسکول گیا تھا جس پر اسکول ٹیچر برہم ہوگیا اور بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی انگلی ٹوٹ گئی۔



جبکہ شدید اندرونی چوٹیں آنے کی وجہ سے پیشاب کے ساتھ خون بھی آنے لگا ۔ بچے کی والدہ نے تھانے میں رپورٹ درج کرادی ہے لیکن تاحال استاد کے خلاف کو ئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.