تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:45

گوجرانوالہ،پارک کی خستہ دیوار بچوں پر آگری،دوہلاک ایک زخمی

اے آر وائی - گوجرانوالہ میں پارک کی خستہ حال دیوار کے نیچے آ کر دو بچے ہلاک اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں بچے پارک میں کھیل رہے تھے کہ پارک کی خستہ حال دیوار ان پر آ گری جس سے دو بچے موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے لاہور ریفر کر دیا گیا۔ تھانہ گکھڑ پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.