1 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:13
کراچی:انڈر ورلڈ کا ڈان گرفتار،30افراد کا قاتل ہے
اے آر وائی - کراچی سے سی آئی ڈی پولیس نے انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی فیاض خان کے مطابق کھارادر کے علاقے سے ملزم غلام پٹنی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کے قبضے سے دو دستی بم
کلاشنکوف اور پستول برآمد ہوئی ہے۔
فیاض خان کے مطابق ملزم کا تعلق انڈر ورلڈ سے ہے اسے انڈر ورلڈ کا ڈان بھی کہا جاتا ہے۔ ملزم 30 افراد کے قتل میں ملوث ہے، جن میں کرکٹ پر سٹہ کا کام کرنے والے افراد ، پولیس افسران اور سیاسی جماعت کے ارکان شامل ہیں جبکہ ملزم بھتہ وصولی کا نیٹ ورک بھی چلا رہا تھا۔