1 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:45
خانیوال:ملزمان کی پولیس وین پر فائرنگ،3اہلکار شہید
اے آر وائی - خانیوال کے قریب کبیر والا میں ہائیکورٹ کے جج کی سیکورٹی وین پر فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چار مسلح افراد نے وین پر فائرنگ کی۔ مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہونے والےاہلکاروں میں عثمان غنی ، اللہ رکھا ، اور محمد فاروق شامل ہیں ۔محمد شبیر نامی سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کے اعلی حکام موقع واردات پر پہنچ گئے۔
واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں سول اسپتال خانیوال منتقل کردی گئی ہیں،جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔