تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:45

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پولیس کاچھاپہ،اسلحہ برآمد

اے آر وائی - کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر ایک میدان میں بنے پانی کے ٹینک سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔



پولیس کے مطابق گرفتار ملزم آصف عرف قدوس ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ چند ماہ قبل اسے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مارا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ اسلحہ کراچی میں دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.