2 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:36
کوئٹہ :جلوسوں کی سیکیورٹی کی مزید سخت، آئی جی بلوچستان
اے آر وائی - آئی جی پولیس بلوچستان راوٴ امین ہاشم نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں محرم کے جلوسوں پر شدت پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے پولیس کی مدد کیلئے ایف سی بھی موجود رہے گی جبکہ پاک فوج کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔
جعفرآباد دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں طالبان کا کوئی وجود نہیں غیر ملکی میڈیا افغان مہاجرین کو طالبان سمجھ رہی ہے کوئٹہ میں دو سے ڈھائی لاکھ افغان مہاجرین رہ رہے ہیں جبکہ چمن کے راستے روزانہ پندرہ سے بیس ہزار مہاجرین بلوچستان میں داخل ہوتے ہیں آئی جی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بعض اہم ملزمان بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے محرم الحرام کے دوران بلوچستان بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظاما ت کئے گئے ہیں