تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:53

بھینس چوری جرگہ:قبائل پر 4کروڑ 15لاکھ جرمانہ عائد

اے آر وائی - کشمور میں جرگے نے ایک بھینس کی چوری اور ایک سو بیس افراد کے قتل کا فیصلہ سنا دیا جس میں دونوں قبائل پر چار کروڑ پندرہ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ فیصلہ نہ ماننے والے پر دس لاکھ کا جرمانہ ہو گا۔



بھینس چوری کے الزام میں دو قبیلوں کی لڑائی کے دوران ایک سو بیس افراد کی جان جا چکی ہے جبکہ پانچ سو سے زائد عورتیں بچے اور مرد زخمی ہوئے۔ چار سال قبل تیغانی قبیلے کے سردار تیغوخان تیغانی کی رہائش گاہ سے نامعلوم چور ایک بھینس چرا کر لے گئے تھےجس کا الزام اوگاہی برادری پر لگنے کے بعد دونوں قبائل میں خونی تصادم شروع ہوا تھا۔



جرگہ میر منظور پنہور کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ تیغانی قبائل کے وکیل کے طور پر سردار تیغو خان تیغانی اور سندرانی قبیلے کے وکیل کے طور پر سردار حاجی عابد سندرانی جرگے کے سامنے پیش ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.