تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:25

جرگے کے خلاف اسمبلی میں قرارداد لائیں گے،شازیہ مری

اے آر وائی - بھینس چوری پر چار سال تک جاری رہنے والی خوں ریزی اور اس میں ایک سو بیس افراد کی ہلاکتوں پر سکھر میں ہونے والا جرگہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار پر ایک سوالیہ نشان ہے۔



جرگے کے بارے میں اے آر وائی سےگفتگو کرتے ہوئے سندھ کی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ جرگے کسی بھی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے اور جرگوں کے خلاف قرارداد جلد سندھ اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا کو ئی متوازی نظام نہیں ہوتا۔



عدالتیں جرگوں کے خلاف واضح احکامات دے چکی ہیں مگرعدالتوں کو صرف فیصلہ یا حکم دے کرخاموش نہیں بیٹھ جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کا کوئی وزیر اس معاملے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.