11 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:34
نارووال کے قریب ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق
اے آر وائی - نارووال کے قریب شکرگڑھ ظفروال روڈ پر ٹریفک کے حادثےمیں ایک خاتون جاں بحق اورچار افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب شکر گڑھ روڈ پر تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے کے باعث مخالف سمت سے آنے والے رکشہ سے ٹکراگئی جس سے رکشہ میں سوار منیراں بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ دیگر چار افراد کو زخمی حالت میں نارووال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔