تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:11

پشاور: تنخواہوں میں اضافے کے لیے نرسوں کا احتجاج

اے آر وائی - پشاورکے تین بڑے اسپتالوں میں نرسنگ اسٹاف کی جانب سےتنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے ہے۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ مطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں پندرہ دسمبر کواسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔



نرسنگ اسٹاف ایسوسی ایشن کی کال پرآج لیڈی ریڈنگ اسپتال میں نرسنگ اسٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ ان کا مطالبہ تھاکہ سروس اسٹرکچر کا اجرا کیا جائے اوراسٹوڈنٹس نرسز کی اسکالرشپ تین ہزارکی بجائے دس ہزارکی جائے، تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.