تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:6

حیدرآباد: چھ سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش نالے سے ملی

اے آر وائی - حیدرآباد میں چھ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش نالے میں پھینک دی گئی۔ المناک واقعے کے بعد علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔



پہلی جماعت کے طالبہ چھ سالہ ملائکہ کل رات اپنے محلے فقیر کاپڑ میں بچوں کیساتھ کھیلتے ہوئے غائب ہوگئی تھی۔ آج صبح اس کی لاش علاقے کے نالے سے برآمد ہوئی ۔ بچی کے جسم پر تشدد کے نشان تھے اور بچی کا گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔



بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں جبکہ ملائکہ کے بہن بھائی کا کہنا تھا کہ ان کی بہن ان کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ اچانک غائب ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.