18 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:33
سکھر:زمین کا تنازع، 75سالہ شخص پر کاروکاری کاالزام
اے آر وائی - سکھر میں زمین کے تنازع پر پچھتر سالہ شخص پربااثر زمیندار نےکارو کاری کا الزام لگا دیا۔ جرگے کے ذریعے بوڑھے کی دو سالہ پوتی ونی میں دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
پریس کلب سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پچھتر سالہ بوڑھے عبدالرزاق منگریو نے الزام عایدکیا کہ اس کے گاؤں کے وڈیرے نے اس سے زمین دینے کا مطالبہ کیا انکار پرکاروکاری کا جھوٹا الزام لگا دیا اب جرگہ منعقد کرکےپانچ لاکھ ساٹھ ہزار روپے جرمانہ، زرعی زمین اور معصوم پوتی کو ونی میں دینے کا مطالبہ کررہا ہے۔ پولیس کو رپورٹ درج کیے جانے کے باوجود بااثر وڈیرے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی۔