18 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:38
تونسہ : شکی شوہر نے بیوی کے ناک اور ہونٹ کاٹ ڈالے
اے آر وائی - تونسہ شریف کے علاقہ بستی ولی میں شک کی بنا پر شوہر نے بیوی کے ناک اور ہونٹ کاٹ دیے، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کرادیا گیا۔
تونسہ کےعلاقے بستی ولی کی رہائشی 17 سالہ سلمٰی بی بی کی شادی 2سال قبل قادر بخش سے ہوئی۔ قادر بخش سلمٰی بی بی پر شک کرتا تھا جس کی وجہ سے میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ رات قادر بخش نے سوئی ہوئی سلمٰی بی بی کے ناک اور ہونٹ چھری سے کاٹ ڈالے۔ چیخ و پکار پر ملزم فرار ہو گیا زخمی سلمٰی بی بی کو تونسہ شریف اسپتال منتقل کیاگیا۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔