تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:40

کراچی: مختلف علاقوں میں ڈاکٹر سمیت چھ افرد ہلاک

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکٹر سمیت چھ افرد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ۔ کراچی کے علاقے شادمان میں نامعلوم ملزمان نے موبائل کمپنی کے فرنچائز میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیو ز نے حاصل کی ہے۔ جس میں ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔



شارع نورجہاں تھانے کی حدود میں شادمان میں ناگن چورنگی کے قریب مین سڑک پر واقع موبائل فرنچائز میں نامعلوم مسلح ملزمان داخل ہوئے، جنہوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ان ملزمان کو اس وڈیو میں فائر نگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ملزمان نے پہلے فائرنگ کی جس بعد انسہوں نے دوکان میں پٹرول پھینک کر آگ لگادی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔



پولیس ذرائع کے مطابق شادمان ٹاوٴن واقعے میں کالعدم تنظیم ملوث ہوسکتی ہے ، ملزمان دوکان میں لوٹ مار کرنے نہیں آئے بلکہ داخل ہوتے ہی فائرنگ کی پولیس نے واقعہ کی تفتیش کے لئے کمیٹی بنادی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی سمیت حساس ادارے بھی واردات کے بعد حرکت میں آگئے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے تفتیش کو آگے بڑھانے کی کوشیش کی جارہی ہے ۔



قیوم آباد سی ایریا میں رکشہ سوار اللہ نواز کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مقتول سعودیہ سے کراچی آیا تھا۔ مقتول نے شام کو لاہور جانا تھا۔ واقعہ کے وقت وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے جارہا تھا ۔



بھیم پورہ میں کاشف نامی نوجوان کو گھر کے باہر ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ۔ مقتول سنگر تھا اور نجی محفلوں میں گانے گاتا تھا۔ الفلاح کے علاقے میں ملیر میں نجی اسپتال میں ڈاکٹر محبوب احمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ شیرشاہ کے علاقے میں قبرستان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.